28.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرگودھا ،میڑک امتحانات 2024 کے 12 پوزیشن ہولڈرزمیں ہونہارسکالرشپ پروگرام کے تحت...

سرگودھا ،میڑک امتحانات 2024 کے 12 پوزیشن ہولڈرزمیں ہونہارسکالرشپ پروگرام کے تحت 6 لاکھ روپے کے چیک تقسیم

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 23 اپریل (اے پی پی):پنجاب حکومت کی جانب سےہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا کے زیر اہتمام میڑک امتحانات 2024 کے پوزیشن ہولڈرز میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب کمشنر دفتر سرگودہا کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان ، سیکرٹری بورڈ ابو الحسن نقوی اور کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی سمیت اُساتذہ اور والدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر 12 ہونہار طلبہ میں مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ پوزیشن ہولڈرز کے کالج کی سال اول کی مکمل فیس ہونہار سکالرشپ کے ذریعے ادا کی گئی ہے جبکہ سال دوئم کی فیس بھی پنجاب حکومت ادا کرے گی۔کمشنر نے طلبہ کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ذہین اور محنتی طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’‘ہونہار سکالرشپ پروگرام ‘‘ جیسے اقدامات طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے نہایت اہم ہیں ۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب تعلیم کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہیں اور تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی، میرٹ پر انعامات اور وظائف کا اجرا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس موقع پر طلبہ اور والدین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سکالرشپ نہ صرف مالی مدد فراہم کرتے ہیں بلکہ ان کے حوصلے کو بھی بلند کرتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586459

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں