سرگودھا ۔8اکتوبر (اے پی پی):کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ملک جہانزیب اعوان نے بلاک نمبر 3 چوک میں دوبارہ تجاوزات قائم ہونے کی سوشل میڈیا پوسٹ کا نوٹس لے لیا۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ملک جہانزیب اعوان کی ہدایت پر عملہ انکروچمنٹ نے بلاک نمبر 3 چوک سے تمام تجاوزات ہٹا دیں۔
واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن نے بلاک نمبر 3 چوک سائیکل سٹینڈز کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے چوک میں دکانداروں کی جانب سے دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی نشان دہی کی گئی۔
اس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔کمشنر کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں، دکاندار تجاوزات سے بعض رہیں بصورت ِدیگر ان کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509818