36.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرگودھا ، ٹریفک حادثہ میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق...

سرگودھا ، ٹریفک حادثہ میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 25 اپریل (اے پی پی):سرگودھا میں ٹریفک حادثہ میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کاندیوال روڈ پر اوور ٹیکنگ کی کوشش کے دوران دو ٹرک الٹنے سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اور جاں بحق افراد کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نازیہ بی بی عمر 30 سال ، جان خان سکنہ حسن ابدال، سمیر عمر20 سال ولد عرفان سکنہ اسی علاقہ اور ایک دوسرے کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت سلیمان ولد جان خان، نعمان، یامین اور دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس مزید کارروائی کے لیے واقعے کی تفتیش کر رہی تھی ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587820

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں