سرگودھا۔2فروری (اے پی پی):سرگودھا کی یونین کونسل چک 100 جنوبی کے سابق وائس چیئرمین چوہدری اکرام اللہ چٹھہ نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
یہ اعلان گزشتہ روز انہوں نے چک 100 جنوبی میں چوہدری عامر سلطان چیمہ کو دئیے گئے استقبالیہ میں کیا ۔اس موقع پر چوہدری اکرام اللہ چٹھہ نے اپنے ساتھیوں خالد چٹھہ، لیاقت چٹھہ، عرفان اللہ چٹھہ، زاہد نواز چٹھہ ایڈووکیٹ، خالد چیمہ، ارشاد چیمہ،
آصف چیمہ، ظفر ہنجرا، ریاض چیمہ، لیاقت علی گجر، محمد اکرم دیندار اور درجنوں ساتھیوں کے ساتھ ممبر قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی بھلائی کے کام کئے جبکہ سابق دور حکومت میں لوگوں کی فلاح و بہبود کا کوئی کام نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے پورے حلقے میں ترقیاتی کام جاری ہیں ،انشاء اللہ ترقیاتی کاموں کی رواں سال میں تکمیل کے بعد یہاں کے مسائل کا خاتمہ ہوجا ئےگا ۔ انہوں نے کہا کہ چیمہ خاندان کی سیاست عوام کی بے لوث خدمت ہے،لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونا ان کا حق ہے جسے پورا کرنے کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=293336