سرگودھا ۔ 13 جنوری (اے پی پی):سرگودھا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام شامِ موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔ اس محفل میں صاحبزادہ ثمن سلطان، استاد لیاقت، محمد سرفراز مظہر، سلیم شہزاد، مسرت شاہین اور حماد احسان نے اپنے سروں اور گانوں سے سامعین کو محظوظ کیا۔ پروگرام میں کلاسیکی موسیقی کے لذتیں، نغمے اور روح کو چھونے والے دھنوں کا حسین امتزاج پیش کیا گیا، جس نے محفل کو ایک منفرد اور دلکش رنگ دے دیا۔ گلوکاروں نے اپنی آواز کی جادوگری سے محفل کو حقیقتاً ایک خوبصورت تجربہ بنا دیا۔ اس موقع پرسرگودھا آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر اسد احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ محمد فاروق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد خان ہرگن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مزمل مرتضیٰ اور آرٹس کونسل کے تمام معزز عملے نے شرکت کی۔
اس محفل کا مقصد نہ صرف سرگودھا کی ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا تھا بلکہ موسیقی کی عظمت اور اس کے معاشرتی کردار کو بھی فروغ دینا تھا۔ سرگودھا آرٹس کونسل نے اس شاندار ایونٹ کی کامیاب تکمیل پر اپنے تہنیتی کلمات کا اظہار کیااورمستقبل میں مزید ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کا عہد کیا۔