سرگودھا۔ 03 مارچ (اے پی پی):سرگودھا اور گردونواح میں ہونیوالی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے جاتی ہوئی سردی لوٹ آئی۔ شمالی اور وسطی پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح سرگودھا میں بھی گزشتہ رات سے شروع ہونیوالی بارش نے موسم کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا۔
سرد ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے اور اس سے خشک سردی کے خاتمے میں جہاں مدد ملی ہے وہاں پر روزہ داروں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے اور روزے انتہائی ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔