لاہور۔9جنوری (اے پی پی):سرگودھا خوشاب روڈ پر دیرینہ دشمنی کے تناظر میں کار پر فائرنگ کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہونے کے معاملہ پرآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ترجمان نے کہا کہ ڈی پی او سرگودھا، ایس پی انوسٹی گیشن،سینئر پولیس افسران، فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔