چنیوٹ۔ 03 مارچ (اے پی پی):سرگودھا روڈ احمد نگر کے قریب کوسٹر وین الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ احمد نگر کے قریب کوسٹر وین الٹ گئی۔مسافر وین فیصل آباد سے سرگودھا کی طرف جا رہی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق دوسری مسافر بس کو اوورٹیک کرتے کوسٹر وین بے قابو ہو کر گئی،حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ڈیڈ باڈی پولیس کے حوالے کر دی،ریسکیو امدادی ٹیموں نے 4 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 8 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
جان بحق ہو نے والوں میں نا معلوم ولد نا معلوم بعمر تقریباً 30 سال (جانبحق) اور عدنان ولد عبدالرزاق 32 سال سکنہ سرگودھا (جانبحق) جبکہ زخمیوں میں 1-فرحان ولد محمد اشرف 38 سال سکنہ لالیاں۔2-عزراں بی بی زوجہ سرور 37 سال،3-لبناں زوجہ اظہر 30 سال سکنہ فیصل آباد۔4-ساجدہ بی بی زوجہ محمد جاوید 40 سال سکنہ سرگودھا،5-زبیدہ بی بی زوجہ اللہ رکھا 55 سال،6-صائمہ بی بی دختر اصغر علی 8 سال،7-سمیرا زوجہ سہیل 26 سال،8-مدثر ولد ریاض 30 سال،9-گل ریز ولد گلزار 26 سال،10-عبداللہ ولد سہیل 26 سال،11-عائشہ دختر احسن 10 سال،12-رضیہ بی بی زوجہ افضل 40 سال شامل ہیں۔