33.8 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرگودھا سیف سٹی پراجیکٹ کی جلدتکمیل کی ہدایت

سرگودھا سیف سٹی پراجیکٹ کی جلدتکمیل کی ہدایت

- Advertisement -

سرگودھا۔ 24 اپریل (اے پی پی):کمشنر سرگودھا نے شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کی تکمیل کے سلسلہ میں ہدایات جاری کردی ہیں ۔ کمشنر سرگودھا نے سیف سٹی پراجیکٹ کےتحت قینچی موڑ سے اسلام پورہ پل تک ڈبل روڈ کی جلد تعمیر 47پل اوور ہیڈ برج کے نیچے سڑکوں کی تعمیر کےساتھ ساتھ یونیورسٹی روڈ اور قینچی موڑ تا اسلام پورہ پل کو ماڈل روڈ میں تبدیل کرنے کے حوالہ سے کمشنر سرگودھا نے ہدایات جاری کردی ہیں ان دونوں روڈز پر سَلو ٹریفک کی پابندی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ ان دونوں روڈز پر کسی قسم کی تجاوزات ریڑھی‘ چھابڑی وغیرہ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

مذکورہ دونوں روڈز پر سٹریٹ لائٹ کو سولر پینل پر منتقل کرنے کی تجویز پر بھی عملدرآمد کیا جائیگا تاکہ لوگوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں میسر آسکیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587045

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں