حسن ابدال۔ 08 مارچ (اے پی پی):سرگودھا سے حسن ابدال کام کے لیے آیا نوجوان قتل ہوگیا۔عمر شہباز ولد عمر دراز سکنہ سرگودھا نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو بیان دیا کہ میرا بڑا بھائی عمر خطاب پتھر گڑھ کریش چونگی پر بطور منشی کام کرتا تھا آج ہمیں اس کے قتل کی اطلاع ملی جس پر میں ہمراہ محمد اقبال اور مقصود احمد سکنائے سرگودھا بھائی کی نعش لینے ٹی ایچ کیو ہسپتال حسن ابدال پہنچے تو ہمیں معلوم ہوا کہ میرا بھائی عمر خطاب کو چونگی ازان حاجی رمضان کے اندر ہونے والی لڑائی جھگڑا میں حسنین ولد عاشق سکنہ حضرو، جان اقبال ولد فضل رحیم سکنہ مردان حال لارنسپور، فیصل اسلام ولد محمد افسر سکنہ پتھر گڑھ اور ایک کس نامعلوم نے میرے بھائی کو اسلحہ آتشیں سے فائر مار کر قتل کر دیا ہے۔ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے شہری کو قتل کرنے والے 3 ملزمان حسنین ولد عاشق حسین سکنہ گڑھی علی زئی تحصیل حضرو، جان اقبال ولد فضل رحیم سکنہ کاٹلنگ مردان حال لارنسپور اٹک اور فیصل اسلام ولد محمد افسر سکنہ پتھر گڑھ حسن ابدال کو گرفتار کر لیا دورانِ انٹیروگیشن ملزم حسنین ولد عاشق حسین سے دورانِ انٹیروگیشن آلہ قتل برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا۔