سرگودھا میں اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائی،45ہزارروپے جرمانہ

137

سرگودھا۔26جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد طاہرنے اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہرکی مختلف شاہرات پرچیکنگ کے دوران 52 اوورلوڈنگ کے مرتکب گاڑیوں کے چالان کیے۔

سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد طاہرنے 20گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں کروایا۔ اوورلوڈنگ کے مرتکب گاڑی مالکان کومجموعی طورپر 45ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائی جاری ہے۔