21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیسرگودھا میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

سرگودھا میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

- Advertisement -

سرگودھا۔10اگست (اے پی پی) سرگودھا اور گردونواح میں جشن ِآزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔جشن آزادی کی مناسبت سے فروخت کی جانیوالی اشیاءکے سٹال پر لوگوں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ سٹالز پر پاکستانی پرچموں، جھنڈیوں ،اسٹیکرز‘ فیس پینٹنگ، شرٹس، ٹوپیاں، ناخن، دستانے اور اسی طرح مختلف اقسام کی اشیاءمیں لوگ خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جبکہ مختلف اداروں کی جانب سے یوم ِآزادی کی مناسبت سے ڈرامے، ملی نغمے اور سپورٹس پروگرامز کا انتظام بھی کیا جارہا ہے۔یوم ِآزادی کے حوالہ سے گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال سرگودھا میں جوش و خروش زیادہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس ضمن میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنا یومِ آزادی شایانِ شان طریقے سے مناکر دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم زندہ ہے اور اپنے ملک کے دفاع کےلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65275

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں