سرگودھا میں دھند ختم ، 19دن بعدسورج نکل آیا

148
fog is over

سرگودھا۔17جنوری (اے پی پی):سرگودھا اور گردونواح میں مسلسل 19 روز بعددُھند کا سلسلہ تھمنے کے بعد سورج نکل آیا ۔

جس کے بعد سڑکوں اور بازاروں کی رونقیں بحال ہو گئیں ، لوگ دھوپ سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیئے ۔

اس سے قبل سردی کی شدت اور گردونواح میں 19روز دُھند کا راج برقرار رہا۔جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔