سرگودھا میں سیف سٹی پراجیکٹ 30 مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا،ڈی پی او

125

سرگودھا ۔ 14 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایت پر سرگودھا کو سیف سٹی شہر بنانے کے اقدامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے اس منصوبے کو 30 مارچ2025ء تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

سرگودھا میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کیمروں کیلئے پول نصب کردیئے گئے ہیں جبکہ کنٹرول روم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈی پی اونے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپریل میں سیف سٹی پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کرینگی ،جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے،افسران سیف سٹی پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہیں،کنٹرول روم کی تعمیر کا مرحلہ بھی جلد مکمل کیا جارہا ہے۔