سرگودھا میں صنعتی ترقی کی اور برآمدات کا فروغ میری اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

89

سرگودھا ۔ 18 جنوری (اے پی پی):سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ یاسر قیوم اور ڈاکٹر ذلفقار علی بھٹی پارلیمانی سیکٹری کامرس کے بھرپور تعاون سے بذیعہ سڑک ازبکستان میں کینو کی برآمدات کی بحالی پر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی سے ااظہار تشکر کیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا سرگودھا میں صنعتی ترقی کی اور برآمدات کا فروغ میری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہ کینو کی برآمدات کے فروغ کے لیے ہمیں شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلاننگ کی ضرورت ہے جس پہ کام کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی آف سرگودھا میں سرگودھا چیمبر کے تعاون سے قائم ہونے والے سٹرس سینٹر کا افتتاح فروری میں ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سرگودھا کے ہر سیکٹر جس میں کینو، ہینڈی کرافٹس ، نمک اور بجلی کی مصنوعات شامل ہیں کی ریسرچ کے لیے کنسلٹنٹ رکھے جا رہے ہیں جن کی تنخواہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ سے دی جائے گی۔

سرگودھا میں جلد ایکسپو سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اڑان پاکستان کے ویژن کو کامیاب بنانے کے لیے برآمد کنندگان کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، جب تک ہم اپنی مصنوعات میں کوالٹی پیدا نہیں کریں گے ہم برآمداد کو فروغ نہیں دے سکتے،کاشت کاروں کی تربیت بہت ضروری ہے،ہمیں ویلیو ایڈیشن اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے،جسے یقینی بنائیں گے۔ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ یہ ممبران سرگودھا چیمبر کی خوش قسمتی ہے کہ خواجہ یاسر قیوم جیسا کام کرنے والا اور تحمل مزاج صدر ملا ہے۔