34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرگودھا میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

سرگودھا میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

- Advertisement -

سرگودھا۔ 21 اپریل (اے پی پی):نامعلوموٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود 85 جھال کے قریب پیر کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے محمد طیب سلمان کو قتل کردیا۔

طیب سلمان جوکہ 75 شمالی کا رہائشی تھا گھریلو کام سے اپنی موٹر سائیکل پر 85 جھال کے قریب پہنچا تو اچانک موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کردی جسے کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کیا۔ قتل کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584999

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں