24.4 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومزرعی خبریںسرگودھا میں نو چیک پوسٹیں قائم کر دیں جن کا مقصد مویشی...

سرگودھا میں نو چیک پوسٹیں قائم کر دیں جن کا مقصد مویشی منڈیوں میں لائے جانے والے جانوروں کی جانچ پڑتال کرنا ہے،ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار

- Advertisement -

سرگودھا۔ 30 مئی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک سرگودھا نے ضلع بھر میں نو چیک پوسٹیں قائم کر دیں جن کا مقصد ملک کے دور دراز مقامات سے مویشی منڈیوں میں لائے جانے والے جانوروں کی جانچ پڑتال کرنا ہے۔

یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک نے ضلع بھر میں شہر کے داخلی راستوں پر 9 چیک پوسٹیں قائم کی ہیں ،ہر چیک پوسٹ پر دو سینئر ویٹرنری آفیسرز کو تعینات کیا گیا ہے جو تین شفٹوں میں کام اور قربانی کے جانوروں کی جسمانی طور پر فٹنس لیول چیک کریں گے ،

- Advertisement -

یہ افسران ان جانوروں میں موجود بیماریوں کی تشخیص کریں گے جن میں پھیپھڑوں و جلد کی اور دیگربیماریاں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کے 54 ملازمین کو ان چیک پوسٹوں پر ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت جبکہ بیمار جانوروں کی ویکسینیشن کے لیے عملے کوہر قسم کی دوائی فراہم کر دی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603276

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں