سرگودہا۔29مئی (اے پی پی):گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد نے نہروں کا رخ کرلیا ہے۔ لوگ گرمی سے گھبرا کر نہروں اور راجباہوں کا رخ کرنے لگے ہیں، نوجوانوں کی بڑی تعداد دن بھر نہروں اور راجباہوں پر نہاتے نظر آتی ہے۔
نہروں پر نہانے والوں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آرہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے نہروں اور راجباہوں پر نہانے کے سواء ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہے جس کی وجہ سے ہم مجبور ہیں۔