37.7 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومزرعی خبریںسرگودھا میں 7 ویں زراعت شماری 16دسمبر سے شروع ، عملہ کی...

سرگودھا میں 7 ویں زراعت شماری 16دسمبر سے شروع ، عملہ کی تین روزہ ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا

- Advertisement -

سرگودھا۔ 02 دسمبر (اے پی پی):سرگودھا میں 7 ویں زراعت شماری 16دسمبر سے شروع کی جارہی ہے۔ اس میں ضلع بھر کے زمینداروں،کاشتکاروں کی زرعی اراضی،فصلوں،مال مویشی،مشینری کا ڈیجیٹل کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کیا جائیگا۔ 7ویں زراعت شماری کیلئے ٹیموں کی تین روزہ ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ ریونیو کی ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے،

زراعت شماری کیلئے محکمہ زراعت،لائیو سٹاک،محکمہ تعلیم،پلانٹ پروٹیکشن اور دیگر محکموں کے اہلکاروں کی ٹریننگ کا عمل شروع ہے جو 5دسمبر 2024ء تک مکمل کرلیا جائیگا ۔ذرائع کے مطابق محکمہ شماریات کو اس سلسلہ میں خصوصی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=531424

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں