- Advertisement -
سرگودھا۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عدالت پیشی پر آنے والے میاں بیوی کو اغواء کرنے والے 7 رکنی گروہ کوگرفتارکرلیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ شاہ پورصدر توقیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اغواء کی اطلاع موصول ہونے پر فوری ریڈ کر کے اغواء کرنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی میاں بیوی کو بازیا ب کروا لیا۔متاترہ میاں بیوی عدالت پیشی پر جارہے تھے جن کو راستہ سے اغواء کر لیا گیاتھا۔
- Advertisement -
تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے باضابطہ قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=514092
- Advertisement -