سرگودھا۔ 03 فروری (اے پی پی):ضلع سرگودھا میں 03 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام سیکورٹی انتظامات کی نگرانی براہ راست ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی خود کر رہے ہیں۔ سرگودھا پولیس پولیو مہم کو کامیاب اور محفوظ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی سرانجام دینے والی ٹرانزٹ ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ والدین اپنے 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ تمام شہری پولیو ٹیمز اورڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں سے تعاون کریں۔ پولیو وائرس کے خلاف بہترین دفاع یقیناً پولیو ویکسین ہی ہے۔ سب مل کر پولیو کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔