سرگودھا۔ 14 فروری (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سلانوالی نےملزم شاہد سے ہیروئن 01 کلو 70 گرام اور وٹک رقم برآمد جبکہ ملزم مظہر سے ہیروئن 550 گرام برآمدکر لی گئی۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی نے2 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے۔ ملزم اکرم سے چرس 520 گرام اور وٹک رقم برآمد جبکہملزم اویس سے20 لٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ اسکے علاوہ ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں نے غیرقانونی اسلحہ لے کر گھومنے والے ملزم عامرکورنگے ہاتھوں گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔
ملزم عامر سے غیر قانونی کلاشنکوف برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔