سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

82
arrested
arrested

سرگودھا ۔27 اپریل (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اے ایس پی سٹی انعم شیر کی سربراہی میں ایس ایچ او ساجد شہید انسپکٹر امتیاز احمد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش اور 2 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار منشیات فروش نوید سے چرس 1 کلو 80 گرام، شاہد سے شراب 20 لیٹر، عمر دراز سے پسٹل 30 بور اور لیاقت سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا ۔ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔

اسی طرح تھانہ بھلوال صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم پرویز اختر کوگرفتارکر لیا۔منشیات فروش کے قبضہ سے شراب 350 لیٹر اور 275 لیٹر لہن برآمد کرلیا ۔ ایس ڈی پی او صدر غازی قیصر عباس گجر کی سربراہی میں ایس ایچ او عطاء شہید انسپکٹر شاہد اقبال نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد اکبر کو گرفتارکر کے چرس 1 کلو 720 گرام برآمد کر لی، منشیات فروش کےخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔