سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،4منشیات فروش گرفتار

108
Drug smugglers
Drug smugglers

سرگودھا ۔24دسمبر (اے پی پی):سرگودھاپولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد فیصل کامران کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سلانوالی پولیس نے 4 ملزمان کے قبضہ سے شراب، لہن، چرس اور آلات ِکشید برآمد کرلئے۔

گرفتار ملزم خان سے شراب 120 لٹر،لہن 260 لٹر اور آلاتِ کشید برآمدکیا گیا،اسی طرح گرفتار منشیات فروش رمضان سے شراب 20 لٹر اور لہن 20 لٹر برآمدجبکہ ملزم خالد سے چرس 1 کلو 300 گرام برآمد اور ملزم نعیم سے چرس 550 گرام برآمدکرلی گئی۔گرفتار ملزمان الگ الگ مقامات پر منشیات فروشی کا دھندہ کرتے تھے۔

ملزمان نے کرسمس اور نئے سال کے موقع پر منشیات فروخت کرنی تھی۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئےگئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔