22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرگودھا پولیس کی اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی،...

سرگودھا پولیس کی اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

سرگودھا۔ 01 اپریل (اے پی پی):تھانہ پھلروان پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او پھلروان فہد بلال نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

ملزم ہارون سے کلاشنکوف، عامر سے کلاشنکوف، عرفان سے کلاشنکوف، دانش سے کلاشنکوف اور سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان عید الفطر کے موقع پر اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے ۔

- Advertisement -

ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او پھلروان فہد بلال نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش پر پابندی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577779

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں