سرگودھا پولیس کی بڑی کارروائی،موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب 2 ملزم گرفتار

164
گرفتار

سرگودھا۔23اکتوبر (اے پی پی):تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سدھیر اور بلال پولیس کو موٹر سائیکل چوری کے 10 مقدمات میں مطلوب تھے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے چھاپہ مار کر موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب 02 ملزم سدھیر اور بلال کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد ملزمان لاوارث اور بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے ،برآمدشدہ مال مسروقہ کل مالیتی 07 لاکھ 85 ہزار روپے ہے ،مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔ملزمان کیخلاف مزید تفتیش جاری ہے۔