سرگودھا۔24اکتوبر (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل کامران کی ہدایت پرغیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف تھانہ جھاوریاں پولیس نے 3 ملزمان جن میں حق نواز سے رائفل کلاشنکوف معہ 50 گولیاں،عمران سے پسٹل 30 بور معہ پانچ گولیاں اور ملزم کامران سے پسٹل 30 بور معہ پانچ گولیاں برآمدکرلیں۔اسی طرح تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے منشیات فروخت کرتے ہوئے جہانزیب کو گرفتارکرکے اُسکے قبضہ سے 60 لٹر دیسی شراب برآمدکرلی۔
تھانہ سٹی پولیس نے منشیات منشیات فروش رحمت اللہ سے چرس 1 کلو 385 گرام برآمدکرلی۔اسکے علاوہ تھانہ ساجد شہید پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے 11 مقدمات میں مطلوب 2ملزمان سے 7 لاکھ 5 ہزار روپے کا مال ِمسروقہ برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چوری کے 10 اور چوری کے1 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ،گرفتار ملزمان سے برآمد ہونے والا مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اورمزید انکشافات کی توقع ہے۔