سرگودھا پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ، 9 ملزمان گرفتار

62
ڈرگ فری پنجاب وژن کے تحت منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن،خاتون سمیت سات ملزمان گرفتار،ایک ملزم کو 9 سال قید کی سزا

سرگودھا۔ 12 اپریل (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر تھانہ عطاء شہید پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے سب ڈویژنل پولیس آفیسرصدر سرکل غازی قیصر عباس گجر کی سربراہی میں ایس ایچ او عطاء شہید انسپکٹر شاہد اقبال نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان اختراور سرفراز کو گرفتارکر کے اُنکے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ رائفل 44 بور اور پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔

اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عثمان سے شراب 90 لیٹر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح اسلحہ کی نمائش اور گن مین کلچر کے خلاف ایس ایچ او مڈھ رانجھاء انسپکٹر ذیشان اقبال نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزم عاقب سے کلاشنکوف، ممتاز سے کلاشنکوف، مناظر سے بندوق 12 بور اورغیور سے بندوق 12 بور برآمد کر کرلی گئی۔ عااوہ ازیں تھانہ میانی پولیس نے دوران کاروائی محمد یار سے رائفل 223 اور مظہر سے 44 بور برآمد کرلیے گئے ۔ متعقلہ تھانہ جات کی پولیس نے منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔