سرگودھا پولیس کی ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری، 16 ملزمان گرفتار

34
Arrested
Arrested

سرگودھا۔ 08 جولائی (اے پی پی):پولیس کی ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری، 16 ملزمان گرفتارناجائز اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلی گئیں۔ ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ پور نے خالد اور حسیب اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور رائفل بارہ بور برآمد کرلی،

چوکی خضر آبادپولیس نے ملزم الیاس کے قبضہ سے 1200گرام چرس اور رائفل 7mm جبکہ ملزم عثمان کے قبضہ سے 500گرام چرس اور پسٹل 30 بور برآمدکرلیا،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے الیاس سے چرس 1 کلو 200 گرام،رائفل سیون ایم ،محسن سے پسٹل30بور، تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے قاسم سے چرس 220 گرام، عبدالغفار سے چرس 520 گرام،محسن سے پسٹل30بور،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے اعظم سے پسٹل30بور، وجہیہ سے پسٹل30بور، علی سے پسٹل30بور،

تھانہ ساہیوال پولیس نے زمان سے رائفل 223 ایم ،رضا سے رائفل8 ایم ،عرفان سے رائفل، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے صابر سے ریوالور اور تھانہ سٹی پولیس نے محسن سے پسٹل30بور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔