17.7 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومضلعی خبریںسرگودھا پولیس کی کارروائی، تین منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں منشیات...

سرگودھا پولیس کی کارروائی، تین منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

- Advertisement -

سرگودھا۔ 24 فروری (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید انسپکٹر امتیاز احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ہیروئن اور چرس برآمد کر لی ۔منشیات فروش باقر سے ہیروئن ایک کلو 100 گرام، کاشف سے چرس 540 گرام اور خرم سے چرس 560 گرام برآمد کرکے تینوں ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید کے مطابق ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزادلوائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565724

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں