سرگودھا پولیس کی کارروائی، دو ملزمان سے پانچ عدد موٹر سائیکل اور ایک رکشہ برآمد

68

سرگودھا ۔ 14 اپریل (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے پانچ عدد موٹر سائیکل اور ایک رکشہ برآمد کر لیا۔تھانہ فیکٹری ایریاپولیس نے موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ذیشان اور خلیل کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریاکے مطابق برآمد شدہ مالِ مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔