- Advertisement -
سرگودھا۔ 21 مئی (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے نو مقدمات میں مطلوب دورکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے ۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے گرفتار ملزمان سے 8 موٹر سائیکل جن کی مالیت 4 لاکھ 42 ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان میں ولید اور آصف نامی موٹر سائیکل چور شامل ہیں ۔ گرفتار ملزمان کی تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن توقیر عباس کے مطابق برآمد شدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599743
- Advertisement -