سرگودھا پولیس کی کاروائی،منشیات فروش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے6ملزمان کرفتار

109
Illegal weapons
Illegal weapons

سرگودھا ۔24اپریل (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6ملزما ن کو گرفتار کرلیا۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش اسلم سے 1 کلو 400 گرام چرس، ربنواز سے پسٹل 30 بور،تھانہ کوٹمومن پولیس نے منشیات فروش عمران سے 23 لٹر شراب، سردول سے 20 لٹر شراب،نصراللہ سے 20 لٹر شراب اور ملزم ظفر سے رائفل 223 بور برآمدکرلی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔