سرگودھا پولیس کی کاروائی، رہزنی کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

78
Suspects arrested
Suspects arrested

سرگودھا۔ 23 اپریل (اے پی پی):ترکھانوالہ پولیس کی بڑی کاروائی، رہزنی کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔ ڈسترکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر سرگودھا پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ او ترکھانوالہ صفدر اقبال نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے رہزنی میں ملوث 3 ملزمان ساجد، ظفر اور ناصر کو گرفتار کر کے 1 لاکھ 50 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا، برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔