سرگودھا۔ 03 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودہا محمد صہیب اشرف نے سرگودھا پولیس کی گذشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ ڈی پی او نے کہا کہ ماہ اپریل میں برآمد شدہ مال مسروقہ کی کل مالیتی 4 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد ہے جو کہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ۔ اسی طرح جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 368 اشتہاری مجرمان اور 328 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ غیرقانونی اسلحہ رکھنے، اس کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 277 مقدمات درج کئے گئے۔
غیر قانونی اسلحہ میں 30 کلاشنکوف،33 رائفل،41 بندوق 12 بور، 186 پسٹل 30 بور اور 2526 گولیاں و کارتوس برآمد کیے گئے۔ ڈی پی او نے کہا کہ اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 170 مقدمات درج کیے گئے۔ جس میں 40.8 کلو گرام چرس، 1.1 کلو گرام ہیروئن،آئس 3.8 کلوگرام،لہن 935 لٹر لہن اور 4222 لٹر شراب برآمد کی گئیں۔ ماہ اپریل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 خطرناک گینگز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانون شکنی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ انسدادجرائم کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591951