سرگودھا۔ 23 فروری (اے پی پی):سرگودھا کے نواحی علاقوں میں مختلف واقعات میں دو خواتین کو قتل کر دیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ کوٹمومن کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے نواحی علاقہ گھلا پور حویلی قلندری کی 26 سالہ نادیہ کامران کو اسکے سسر نے ویرانے میں لیجا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کی نعش چک نمبری 66 مٹیلہ روڈ سے برآمد ہوئی۔
اسی طرح سرگودھا شہر سے ملحقہ آبادی جھال چکیاں کے چک نمبری 56 شمالی میں38 سالہ خاتون مہناز بیگم کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتولہ مہناز بیگم کا شوہر گھر پہنچا تو خون میں لت پت بیوی کی نعش پڑی تھی۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مقتولہ خاتون مہناز بیگم کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی اور جائے واقعات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565157