سرگودہا،آئی جی پنجاب کی جانب سے کانسٹیبل محمد ثقلین کواعلیٰ کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام

100

سرگودھا۔ 31 جنوری (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرضلع سرگودھا کے کانسٹیبل محمدثقلین کو انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے جاری کردہ تعریفی سرٹیفکیٹ درجہ کلاس اول اور نقد انعام دیا۔آر پی او نے کانسٹیبل محمد ثقلین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسی طرح محنت اور لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔