سرگودہا۔ 11 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن( ر) محمد وسیم نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن اتھارٹی میں انفورسمنٹ اور انویسٹی گیشن افسران کی بھرتی کے لئے پولیس ٹریننگ سکول سرگودہا میں جاری فزیکل ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔ٹیسٹ میں ضلع بھر سے امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
منگل کو انویسٹی گیشن افسرانکا فزیکل ٹیسٹ ہوا اور 13 فروری کو انفورسمنٹ افسران کی بھرتی کے لئے امیدوراوں کی سکروٹنی (درخواستوں کی جانچ پڑتال ،جسمانی ٹیسٹ اور دوڑ ٹیسٹ ایک میل) کا انعقاد ہوگا۔اس سلسلہ میں ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام محکمے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔ دوڑ کے لئے ٹریک، ٹیسٹ کا عمل مکمل شفاف بنانے کےلئے ڈرون کیمرے استعمال کئے جارہے ہیں اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے۔ آئی او کی 22 سیٹوں کے لیے 199 جبکہ انفورسمنٹ آفیسر کی 32 اسامیوں کے لیے 452 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559069