سرگودھا۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) اور دیگر اداروں نےٹرک اڈے، لکڑ منڈی، غلہ منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا شروع کردیا ہے۔
اسی طرح شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے گوالہ کالونی کی تعمیر کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے تاکہ شہر کو حقیقی معنوں میں خوبصورت بنایا جاسکے۔
ٹرک اڈے، لکڑ منڈی، غلہ منڈی شہر کے اندر ہونے کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔