سرگودھا۔02 اپریل (اے پی پی )تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع سرگودہا کے نواحی گاﺅں چک نمبر 95شمالی میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب قتل کی لرزہ خیز واردات میں آستانے کے متولی اور اس کے دیگر ساتھیوں نے چار خواتین سمیت 20افراد کو قتل کر دیا،جب کہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ مقتولین میں ایک ہی خاندان کے 6افراد شامل ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق …
سرگودہا میںقتل کی لرزہ خیز واردات میں 20افراد قتل،
سرگودھا۔02 اپریل (اے پی پی )تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع سرگودہا کے نواحی گاﺅں چک نمبر 95شمالی میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب قتل کی لرزہ خیز واردات میں آستانے کے متولی اور اس کے دیگر ساتھیوں نے چار خواتین سمیت 20افراد کو قتل کر دیا،جب کہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ مقتولین میں ایک ہی خاندان کے 6افراد شامل ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرگودہا کے نواحی گاﺅں چک نمبر 95شمالی میں واقع آستانہ پرمتولی عبدالوحید اوریوسف سمیت اس کے چار ساتھیوں نے اپنے حجرے میں تیز دھار آلے اور ڈنڈوںسے چار خواتین سمیت20افراد کو قتل کر دیا ۔









