سرگودہا میں مسلسل چھ گھنٹوں سے بارش ،ضلعی انتظامیہ بارشی پانی نکالنے میں مصروف عمل

سرگودہا میں مسلسل چھ گھنٹوں سے بارش ،ضلعی انتظامیہ بارشی پانی نکالنے میں مصروف عمل

139
Sargodha, the district administratio

سرگودھا ۔17اگست (اے پی پی):سرگودہا شہر میں مسلسل چھ گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جار ی رہا۔شہرکے بعض مقامات پر 80 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کی جانب سے بارشی پانی نکالنے کیلئے آپریشن کلین اپ جاری رہا۔ بعدازاں،کمشنرسرگودہا ڈویژن ملک محمد جہانزیب اعوان کا شہر کے نشیبی علاقوں سمیت مختلف بازاروں اور آبادیوں کاتفصیلی دور ہ کیا اورشہریوں سے ملاقات کی اوربارش سے پیدا ہونےو الی صورتحال بارے آگاہی حاصل کی۔کمشنر کی ہدایت پرمیونسپل کارپوریشن کا عملہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈرینج آلات اور مشینیوں کے ذریعے نشیبی جگہوں پر پانی نکالنے کے لیے مصروف عمل رہا جبکہ ڈسپوزلز ورکس کو ہر حالت میں فنکشنل رکھا گیا ہے۔ کمشنر نے کہاکہ حالات معمول پر آنے تک آپریشن کلین اپ جاری رہے گا۔