سرگودھا ۔5جون (اے پی پی):سرگودہا میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد ظفر نے اولڈ سول لائن پرانی سبزی منڈی خوشاب روڈ اور سٹی روڈ پر اچانک چیکنگ کے دوران پھل سبزیاں اور دیگر اشیاء خوردو نوش مہنگے داموں فروخت کرنے اور سرکاری نرخ نامے آویزاں نہ کرنے والے محمد افتخار،عاقب،امتیاز،محمد بابروغیرو 8دکانداروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔