21.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںسرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عالمی یومِ مزدور کے موقع...

سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عالمی یومِ مزدور کے موقع پرریلی و تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 02 مئی (اے پی پی):سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عالمی یومِ مزدور کے موقع پر صفائی کے محنت کشوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک خصوصی ریلی و تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں صفائی ورکرز، سپروائزرز اور کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا شاہد عمران کی خصوصی ہدایت پر محنت کشوں کے اعزاز میں کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ریلی اور تقریب کا مقصد یومِ مزدور کے موقع پر ان ورکرز کی خدمات کو سراہنا تھا، جو دن رات شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے محنت کرتے ہیں۔ اس موقع پر سی ای او رانا شاہد عمران نے اپنے خصوصی پیغام میں کہاصفائی ورکرز ہمارے شہروں و دیہاتوں کے ہیرو ہیں، جو خاموشی سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ ان کی محنت، دیانتداری اور قربانیوں کی بدولت سرگودہا ایک صاف، صحت مند اور خوبصورت ڈویژن بنتا جا رہا ہے۔ ایس ڈبلیو ایم سی انتظامیہ اپنے تمام ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

- Advertisement -

سی ای او نے صفائی عملے کو یہ پیغام دیا کہ کمپنی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ورکرز نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں شہروں و دیہاتوں کی صفائی کے لیے وقف رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں اور آئندہ بھی سرگودھا کو صفائی کے لحاظ سے مثالی ڈویڑن بنانے کے لیے دن رات محنت کرتے رہیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591398

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں