سرگودہا پولیس کی منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،7ملزمان گرفتار

195
Rawalpindi Police
Rawalpindi Police

سرگودھا۔14نومبر (اے پی پی):سرگودہا پولیس نے منشیات فروشوں،غیر قانونی اسلحہ رکھنےوالوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے منشیات فروشی کا کاروبار کرنے والے ملزم نادرکو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ایک کلو 90 گرام چرس برآمدکرلی، اسی طرح تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران غلام عباس کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے 10 لیٹر شراب، عبدالرحمن سے 10 لیٹر شراب اور منشیات فروش شاہد سے 10 لیٹرشراب برآمد کرلی۔

تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروش عمران کو گرفتار کر کے چرس2 کلو 100 گرام اور افیون 300 گرام ،منشیات فروش حفیظ سے 18 لیٹر شراب اور ملزم زبیر سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم کامران کو گرفتار کر کے رائفل 44 بور برآمد کر لی اور ایک اشتہاری مجرم عادل کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ،مزیدتفتیش جاری ہے۔