سرگودہا۔30جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن سرگودہا شہباز سرور کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے دودھ برادر گاڑیوں کی چیکنگ کی اور 5دودھ بردار گاڑیوں کو64ہزار روپے جرمانہ کیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن سرگودہا شہباز سرور کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیمیں دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کررہی ہیں۔ سرگودھا میں 5 دودھ بردار گاڑیوں کو 64 ہزار روپے جرمانہ کر کے بھاری مقدار میں پانی ملا دُودھ موقع پر تلف کر دیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن سرگودھا شہباز سرور نے کہاکہ شہری کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1223پررابطہ کریں۔