26.3 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومضلعی خبریںسرگودہا کے نوجوان جواد احمد نےبھارت کے معروف باڈی بلڈر سندیپ سنگھ...

سرگودہا کے نوجوان جواد احمد نےبھارت کے معروف باڈی بلڈر سندیپ سنگھ کو شکست دے کر عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

- Advertisement -

سرگودھار۔ 03 مئی (اے پی پی):دبئی میں منعقدہ عالمی پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرگودھا کے سپوت، باصلاحیت نوجوان جواد احمد نےبھارت کے معروف باڈی بلڈر سندیپ سنگھ کو شکست دے کر عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

اس بین الاقوامی مقابلے میں جرمنی، یوکے، جنوبی افریقہ، انڈیا، سری لنکا، نیپال اور دیگر ممالک سے نامور باڈی بلڈرز نے شرکت کی۔جواد احمد نے نہ صرف ماسٹر کیٹیگری بلکہ آل کیٹیگریز میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ بھارت کا کھلاڑی دوسرے جبکہ سری لنکا کا باڈی بلڈر تیسرے نمبر پر رہا۔

- Advertisement -

جواد احمد کی یہ کامیابی عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ چیمپئن شپ میں روانگی سے قبل ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے جواد احمد سے خصوصی ملاقات کی، اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ڈی سی سرگودہا نے جواد احمد کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرگودہا کے نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں، اگر انہیں مناسب رہنمائی اور سہولیات فراہم کی جائیں۔جواد احمد کی شاندار فتح پر ڈپٹی کمشنر سرگودہا نے پوری پاکستانی قوم، بالخصوص سرگودہا کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ جواد احمد کی کامیابی نہ صرف سرگودہا بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے ہم ہر سطح پر ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی جاری رکھیں گے تاکہ وہ مستقبل میں بھی بین الاقوامی میدانوں میں ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔ڈی سی سرگودہا نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ آئندہ بھی کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی اور کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591666

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں