24.9 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںسریاب روڈ شاہوانی اسٹیڈیم دلخراش واقعے میں 15 افراد جاں بحق اور...

سریاب روڈ شاہوانی اسٹیڈیم دلخراش واقعے میں 15 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہوئے،خودکش حملہ آور کی لاش مل گئی ، 8کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کی پریس کانفرنس

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ سریاب روڈ شاہوانی اسٹیڈیم دلخراش واقعے میں 15 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہوئے، خودکش حملہ آور کی لاش مل گئی 8کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ، کو ئٹہ میں تھریٹ موجود تھے لیکن سکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے دہشت گرد جلسہ گاہ کے اندر داخل نہ ہو سکے، دھماکے میں شہید ہو نے والوں کے ورثا کیلئے وزیر اعلی بلو چستان کی جانب سے 15 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی جی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ ،ڈی آئی جی کرائمز فرحان زائد بھی موجود تھے

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کہا کہ حملہ آور کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جس کی عمر 30 سال سے کم اور اس نے 8 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا۔ دھماکہ جلسہ ختم ہونے کے بعد ہوا، جبکہ 120 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر سکیورٹی تھریٹ الرٹ ہے اور مغرب کے بعد جلسے جلوسوں کی اجازت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ جلسہ کا وقت تین بجے کا تھا لیکن واقعہ رات 9بجے پیش آیا خودکش حملہ جلسہ گاہ سے پانچ سو میٹر دور ہوا، سکیورٹی مسائل اور صورتحال سے متعلق بی این پی مینگل کے رہنماوں کو آگاہ کیا تھا

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد دشمن دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ سبی اور نصیر آباد میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر مشینری پہنچا دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے تاہم اس سال اگست میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں