سرینا ولیمز اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل پہنچ گئیں

روم ۔ 15 مئی (اے پی پی) سرینا ولیمز اور میڈیسن کیز نے اٹالین اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں امریکا کی میڈیسن کیز نے سپین کی گربائن مگوروزا کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔