سرینا ولیمز فٹنس مسائل کے باعث سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

62
اٹالین ٹینس سٹار جانک سینر نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

واشنگٹن ۔ 14 اگست (اے پی پی) شہرہ آفاق امریکن سٹار سرینا ولیمز فٹنس مسائل کے باعث سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ سرینا ولیمز نے رواں ہفتے منعقدہ راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل فائنل کے دوران انجری کا شکار ہو کر مقابلے سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں جاری سنسناٹی ماسٹرز ٹورنامنٹ میں سرینا ولیمز کا پہلے راﺅنڈ میں زرینا دیاس سے مقابلہ ہونا تھا لیکن انہوں نے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔