میامی۔ 24 مارچ (اے پی پی) شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے فٹنس مسائل کے باعث میامی اوپن ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔ ولیمز نے سویڈن کھلاڑی ریبیکا پیٹرسن کو شکست دے کر تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی تھی جہاں پر ان کا مقابلہ چینی کھلاڑی وانگ قیانگ سے تھا لیکن ولیمز نے گھٹنے کی انجری کے باعث میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا، اسطرح چینی کھلاڑی کو بائی مل گئی۔ ولیمز نے کہا کہ انجری کے باعث مسلسل دو ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹس سے دستبرداری اختیار کرنے پر بے حد مایوسی ہوئی لیکن اب میں سو فیصد فٹ ہونے کے بعد دوبارہ کورٹ کا رخ کروں گی۔